جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں روز مادر کی مناسبت سے پُروقار تقریب کاانعقاد

بحرینی عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم کی ملک بدری کی کوششیں بحرین کی آمرانہ حکومت کی بوکھلاہٹ۔ آغاحسن

  • News Code : 818774
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

شہزادی کونین حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے یوم مادر کے سلسلے میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/شہزادی کونین حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے یوم مادر کے سلسلے میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سعید میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر انتظام وادی میں مصروف خدمت دینی مکاتب کے مدرسین، معلمات اور حوزہ کے طلاب کے علاوہ حوزہ علمیہ کے اساتید نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مقررین نے بحیثیت مادر حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہ کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے شفقت مادر کے معنوی پہلووں کو اجاگر کیا۔ جن معززین نے تقریب سعید سے خطاب کیا اُن میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی ، آغاسید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی ، حجة الاسلام آغا سید محمد عقیل الموسوی ،حجة الاسلام شیخ حاتم علی میر ، حجة الاسلام شیخ غلام سیدین نجفی شامل ہیں۔ اس موقعہ پر اپنے صدارتی خطبے میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے یوم مادر کی مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صنف نازک کے تمام کرداروں میں کردار مادر سب سے با عظمت اور مقدس کردار ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بعد انسان کیلئے ماں سے زیادہ خیر خواہ ہمدرد اور شفیق اور کوئی ہوہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شفقت مادر کا سب سے اہم پہلو تربیت اولاد ہے۔ حضرت حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہ اپنے کردار و عمل کے تناظر میں پوری عالم انسانیت کی ماں ہیں۔ آپ ؑ کی آغوش تربیت میں پروان چڑھی اولاد نے بقائے دین وانسانیت کے مشن کو قیامت تک زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ احکامات الٰہی کی پیروی کے بعد ماں کی خدمت و اطاعت کے برابر کوئی اور عبادت نہیں۔ آغا صاحب نے بحرین کے بلند پایہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم پر آلِ خلیفہ حکومت کے مظالم بالخصوص انہیں ملک بدر کرنے کی کوششوں کو دین و انسانیت کی بیخ کنی اور بدترین سیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ عالم دین کی شہریت منسوخ کرکے بحرین کی آمرانہ حکومت جو خواب دیکھ رہی ہے وہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عیسیٰ قاسم بحرین کے عوام کے دل کی آواز اور مستقبل کی امید بن چکے ہیں۔ آلِ خلیفہ حکومت اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔اس موقعہ پر آغا صاحب نے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے سالانہ امتحانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب میں توصیفی اسناد تقسیم کیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram