ایک روزہ کتابی نمائش میں امڈا کتب شائقین کا ہجوم

ولایت پبلیکیشنز نئی دہلی نے ۴۰ فیصدی رعایت پر کتابیں دستیاب کرائیں، آئندہ بھی کتابی نمائش کا اہتمام ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ولایت پبلیکیشنز نئی دہلی نے کتب کلچر کو فروغ دینے کے لئے حسینیہ محمد علی شاہ میں ایک روزہ کتابی نمائش کا اہتمام کیا۔اس نمائش میں تاریخ ،فقہ ،علم کلام ،ادب اور دیگر موضوعات پر نادر کتابوں کو شامل کیا گیا تھا ۔نمائش دن میں ۱ بجے سے شروع ہوکر رات میں ۱۱ بجے تک جاری رہی جبکہ نمائش کا وقت ۸ بجے معین کیا گیا تھا مگر کتب کے شائقین کے ہجوم کی بنیاد پر نمائش کے وقت کو بڑھایاگیا ۔
    مولانا اظہر عباس نے بتایا کہ ادب کے شہر لکھنؤ میں کتابوں کی اس قدر پزیرائی پر دلی مسرت ہوئی ہے ۔مولانا نے بتایا کہ شائقین نے ہر موضوع کی کتابوں کو پسند فرمایا اور دل کھول کر خریداری کی ۔علماء اور طلباء کے علاوہ اسکالرز اور دیگر افراد نے بھی کتابوں میں دلچسپی لی اور دیر رات گئے تک خریدار نمائش گاہ میں تشریف لاتے رہے ۔مولانا نے مزید بتایا کہ اس قدر پزیرائی کے بعد ان شاء اللہ جلد ہی لکھنؤ میں دوبارہ کتابی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ولایت پبلیکیشنز کی مطبوعات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہونچایا جاسکے ۔


رپورٹر: فراز نقوی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram