ایران و عراق میں تباہ کن زلزلے سے ہوئے جانی نقصان پر آغا حسن کا اظہار افسوس

متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی، جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

  • News Code : 866851
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

زلزلے سے بے گھر ہوئے لاتعداد خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو ایران و عراق کی سرزمین سے عقیدتی وابستگی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیرانجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران و عراق کی سرحد کے آرپار آئے شدید زلزلے میں وسیع پیمانے پر املاک اور جانی نقصان پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق ہوئے افراد کے لواحقین، رہبر معظم حضرت سید علی خامنہ ای اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے تعزیت عرض کی۔ زلزلے سے بے گھر ہوئے لاتعداد خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو ایران و عراق کی سرزمین سے عقیدتی وابستگی ہے۔ سرزمین کشمیر میں اسلام کی تبلیغ و تشہیر ان ہی دو ممالک کے داعین کی دین ہے لہٰذا ایران وعراق میں رونما ہونے والے کسی بھی سانحہ پر اہلیان کشمیر کے دل رنجیدہ ہونا ایک فطری امر ہے۔ آغا حسن نے کہا کہ مصیبت اور آزمائش کی اس گھڑی میں اسلامیان کشمیر اپنے برادر ایرانی اور عراقی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ آغا حسن نے زلزلے میں جان بحق ہوئے سینکڑوں افراد کے بلند درجات کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram