ایران اور پاکستان کے خلاف امریکہ کے جارحانہ ارادے اور بیانات قابل مذمت: آغا حسن

ایران اور پاکستان کے خلاف امریکہ کے جارحانہ ارادے اور بیانات قابل مذمت: آغا حسن

آغا حسن نے کہا کہ ایران میں چندروایتی انقلاب دشمن عناصر کو حکومت کے خلاف بلاوجہ احتجاج پر اُکسا کر امریکہ اور اسرائیل کئی دہائیوں سے انقلاب اسلامی ایران کو نقصان پہنچانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے یوم قرار داد حق خود ارادیت کے موقعہ پر تنازعہ کشمیر کی مسلمہ بین الاقوامی حیثیت کی وضاحت کرتے ہوئے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ ظلم و طاقت کے بل پر دبائے جارہے کشمیری قوم کے سیاسی مستقبل کا معاملہ ہے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے اقوام متحدہ میں 5 جنوری 1949کو پاس کی گئی قرارداد ریاست جموں و کشمیر کے متنازعہ حیثیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
افغانستان کے معاملے پر پاکستان سے امریکہ کے غیر منطقی تقاضوں اور خود غرضانہ خواہشات کے خلاف حکومت پاکستان کے دو ٹوک موقف کو داد تحسین پیش کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ پاکستان کو دھکمیاں دیکر امریکہ افغانستان کی جنگ نہیں جیت سکتا۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ حکومت پاکستان نے امریکہ کے خودغرضانہ خواہشات کو عملی جامہ پہنانے سے صاف انکار کرکے حقیقی معنوں میں اپنے ملکی مفادات اور عوام کے جذبات و خواہشات کی ترجمانی کی ہے۔ امریکی صدر کے حکم تاناشاہی اور جارحانہ بیانات کے خلاف حکومت پاکستان کا مزاحمتی موقف صحیح سمت کی جانب ایک جرأت مندانہ قدم ہے۔
آغا حسن نے کہا کہ ایران میں چندروایتی انقلاب دشمن عناصر کو حکومت کے خلاف بلاوجہ احتجاج پر اُکسا کر امریکہ اور اسرائیل کئی دہائیوں سے انقلاب اسلامی ایران کو نقصان پہنچانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران ناقابل تسخیر ہے اور یہ انقلاب ظہور امام زمانہ ؑ تک من و عن قائم و دائم رہے گا۔ آغا حسن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد اب پاکستان سے مخاصمت اور دشمنی دنیائے اسلام میں امریکہ کے مکروہ مفادات اور اثر و نفوذ کی تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران اورپاکستان امریکہ کے جارحانہ عزائم کے خلاف خلوص نیت کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ مزاحم رہیں گے تو دنیائے اسلام کے ان دو اہم ممالک کا اتحاد خطے میں امریکی چودھراہٹ کے خاتمے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram