انڈّونیشیاء کا قرآنی گاوں + تصاویر

قرآنی گاوں کے نام سے قرآنی مدرسوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطری اخبار روزنامه «العرب» کے مطابق «قرآنی گاوں» کے نام سے انڈّونیشیاء میں قرآنی مدرسے کام کررہے ہیں جنکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

مخیرین کے تعاون سے بننے والے مدارس میں دینی اور دنیوی تعلیم دی جاتی ہے اور عوام میں ان مدرسوں کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

قرآنی گاوں نامی مدرسے «جاوا» اور «سوماٹرا» کے علاقوں میں مصروف عمل ہیں جہاں ان مدرسوں میں پانچ ہزار طلبا زیرتعلیم ہیں۔

مخیرین کے تعاون سے بننے والے ان مدرسوں میں زیادہ تر یتیم اور نادار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ان مدرسوں میں حفظ قرآن، تجوید، تفسیر کے ساتھ ریاضی، انگریزی اور عربی زبان بھی سکھانے کا اہتمام ہے جہاں مصر، یمن شام سے تعلق رکھنے والے اساتذہ خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

«تانگرانگ» شہر میں مذکورہ مدارس کے انچارج کا کہنا تھا: پرایمری کے بعد میڈل اسکول میں ریذیڈینشل اسکول بھی بچوں کے لیے بنائے گیے ہیں تاکہ انہیں سہولت میسر ہو۔

انکا کہنا تھا کہ قرآن مجید اور جدید علم کے ساتھ مختلف شعبوں میں خاطر خواہ کامیابیاں مل رہی ہیں.

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram