انجمن شرعی شیعیان کے ضلعی اور زونل صدور و سیکریٹری صاحبان کا اجلاس

ظلم اور جبری تسلط کے خلاف جدوجہد تنظیم کے اساسی مشن کا جز لاینفک: آغا حسن

  • News Code : 830546
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ضلعی و زونل صدور و سیکریٹری صاحبان کا خصوصی اجلاس صدر دفتر پر تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ضلعی و زونل صدور و سیکریٹری صاحبان کا خصوصی اجلاس صدر دفتر پر تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں جملہ تنظیمی امورات اور رواں جدوجہد کے حوالے سے ریاست کی سلگتی صورتحال کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں تنظیم انجمن کے اساسی مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان نے عزم مصمم ظاہر کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی کہ اقامت دین کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے کسی بھی رکاوٹ کو حائل راہ نہیں ہونے دیاجائے گا۔ تنظیمی عہدہ داروں نے تنظیمی پروگراموں کی عمل آوری اور اہداف کے حصول کیلئے مالی ذرایع کو متحرک کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے عہد کیا کہ اس حوالے سے عوام کے جذبہ  ایثار کو ابھارنے کیلئے بنیادی سطح پر اقدام کیئے جائیں گے۔ ظلم و باطل اور تسلط پسند قوتوں کے خلاف جدوجہد کو انبیائے کرام ؑ اور ائمہ معصومین ؑ کا شعار قرار دیتے ہوئے اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی برحق جدوجہد آزادی کی ہرسطح پر تائید و حمایت انجمن شرعی شیعیان کے اساسی نصب العین کا جُزلاینفک ہے اس تناظر میں تنظیم تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک قوم کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے ساتھ ہر صورت میں جڑی رہے گی۔ اجلاس میں اس عہد کی تجدید کی گئی کہ تنظیم اور تنظیمی قیادت کے ہر فیصلے کو زمینی سطح پر عملانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ اپنے صدارتی خطاب میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تنظیمی پروگراموں کی عمل آوری میں اراکین و عاملین کے سرگرم کردار کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے میں تمام ذمہ داران نتیجہ خیز کردار ادا کریں گے۔آغا صاحب نے گذشتہ ماہ جولائی سے لے کر آج تک کشمیری نہتے عوام کے خلاف بھارتی فورسز کی جارحانہ مہم جوئی کو ظلم و جبر کی حد انتہاءقرار دیتے ہوئے اس دوران شہید کئے گئے سینکڑوں جوانوں کو خراج عقیدت نذر کیا۔ آغا صاحب نے واضح کیا کہ حکومت ہند نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو توڑنے کے لئے جبروتشدد کا ہر حربہ آزمایا اور یہ جبروتشدد کی انتہاءکا نتیجہ ہے کہ اب کشمیری قوم موت وحیات کے ڈر سے بے نیاز ہوتی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ مسائل کے حل کا سب سے بہترین طریقہ مذاکرات ہے اور بھارت مذاکرات کی اہمیت اور ضرورت کو جان بوجھ کر نظرانداز کرکے خطے میں دانستہ طورپر کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار ہے ۔ آغا صاحب نے وادی کشمیر میں تعلیمی اداروں اور طلباءکے خلاف فورسز کی جبروبربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی مفلوجیت کشمیری طلاب کے مستقبل کو برباد کرنے کی سازش ہے ۔ حریت رہنما نے وادی کے ہزاروں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ حریت قائدین وکارکنان کوبدنام زمانہ پی ایس اے تحت نظربند رکھنے کو بدترین سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ آسیہ اندرابی کی باربار گرفتاری اور پی ایس اے کے تحت نظربندی ریاستی انتظامیہ کی شرمناک بزدلی کا واضح مظاہرہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram