انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے کشمیر میں ’یوم علی اصغرؑ کا انعقاد‘

 انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے کشمیر میں ’یوم علی اصغرؑ کا انعقاد‘

اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں منعقد ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے مختلف امام بارگاہوں میں کربلا کے ننھے شہید یوم علی اصغر ؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں منعقد ہوئے۔ اپنی نوعیت کی ان منفرد مجالس میں خواتین نے بڑے پیمانے پر اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ شرکت کی ۔اس موقعہ پر خواتین مرثیہ خواں نے مرثیہ خوانی کی اور حوزات علمیہ میں مصروف خدمت معلمات نے ششماہی شہید حضرت علی اصغر ؑ کی جگرسوز شہادت کے واقعہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں اس سلسلے کی ایک شبینہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اپنے والد بزرگوار حضرت امام حسین ؑ کی آغوش میں شیر خوار حضرت علی اصغرؑ کی شہادت کا واقعہ حماسہ حسینیؑ کا سب سے بڑا روح فرسا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لشکر یزید نے ایک ننھے بچے کیلئے پانی کے ایک بوند کے تقاضے پر معصوم کو نشانہ بناکر اس حقیقت کا برملا ثبوت پیش کیا کہ وہ لوگ مسلمان کہلانا تو دور کی بات انسان کہلانے کے قابل نہیں تھے۔ آغا حسن نے کہا کہ یزیدی اقدام کو سند جواز فراہم کرنے کیلئے ہر دور میں نمک خوار مورخوں کی ایک قطار سامنے آتی رہی لیکن حضرت علی اصغرؑ کی شہادت بذات خود ایسے نمک خوار مورخین کیلئے کڑا جواب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram