انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں یوم زینبؑ کا انعقاد+ تصاویر

امامت و ولایت کی حفاظت کیلئے جذبۂ فدا کاری زینبی کردار و عمل کا درس

  • News Code : 866426
  • Source : ابنا خصوصی
جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ میں یوم زینبؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ میں یوم زینبؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اس موقع پر کئی مقررات نے کربلا کی شیر دل خاتون ثانئ زہرا جناب سیدہ زینب الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ اور سیرت و کردار پر مفصل روشنی ڈالی اور مجلس عزا بھی برگزار کی گئی۔ مقررات نے جناب زینب ؑ کو اپنی مادر گرامی جناب فاطمہ زہرا ؑ کے سیرت طیبہ کا عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح حضرت زہراؑ دعوت اسلام کی تحریک میں اپنے پدر بزگوار حضرت رسول اکرم (ص) کی ہر سطح اور ہر محاذ پر شریک کار رہی بالکل اُسی طرح جناب زینب الکبریٰ نے اپنے والد گرامی حضرت علی مرتضیٰ ؑ اور برادرانِ عزیز حضرت امام حسن ؑ و حضرت امام حسین ؑ کے شانہ بہ شانہ پرچم اسلام کی سربلندی کیلئے مجاہدانہ کردار ادا کرتی رہی۔ جناب زینبؑ کا یہ کردار و عمل پدری محبت اور بردرانہ شفقت سے زیادہ اسلام کی سربلندی اور امامت و ولایت سے وابستگی کا مظاہرہ تھا۔امامت و ولایت کی حفاظت کیلئے جذبہ فداکاری کو جناب زینبؑ کی سیرت کا تابناک پہلو قرار دیتے ہوئے مقررات نے کہا کہ معرکہ کربلا کے بعد عاشورائی فکرو پیغام کو رہتی دنیا تک زندہ رکھنے میں جناب زینب ؑ نے جو لامثال کردار ادا کیا اُس نے شہدائے کربلاؑ کے مقدس مشن کو آفاقیت عطاکی ۔ امام الوقتؑ کی اطاعت گزاری اور ولایت کی حفاظت کیلئے جناب زینبؑ نے زندگی بھر جو کشمکش جاری رکھی اُسی بنا پر سیدہ زینبؑ کو ثانئ زہراؑ کا لقب حاصل ہوا۔مقررات نے کہا کہ غیبت کبریٰ میں فقہائے عالی قدر کی تقلید امامت و ولایت سے وابستگی کا بہترین مظاہرہ ہے اور ولایت فقہی کی شکل میں جو نظام ایران میں قائم ہے اس کی حفاظت اور ترویج جناب زینبؑ کے مشن کا تسلسل ہے ۔دریں اثناء انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے یوم زینبؑ کے انعقاد کیلئے تنظیم کے شعبہ خواتین کنیزان زہراؑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram