انجمن شرعی شیعیان کا مرحوم کو خراج اور خانوادہ موسوی سے اظہار تعزیت

انجمن شرعی شیعیان کا مرحوم کو خراج اور خانوادہ موسوی سے اظہار تعزیت

مرحوم کی دینی تبلیغی اور علمی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو تشیعیان کشمیر کیلئے ایک جگرسوز صدمہ قرار دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وادی کشمیر کے معزز علمی اور تبلیغی خانوادہ موسوی بڈگام کے چشم وچراغ اور بانی انجمن شرعی شیعیان حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کے فرزند اکبر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی کی رحلت جانگزین پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی ، مرحوم کے پسماندگان اور خانوادہ موسوی سے تعزیت کی۔ مرحوم کی دینی تبلیغی اور علمی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو تشیعیان کشمیر کیلئے ایک جگرسوز صدمہ قرار دیا گیا۔ انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے کہا کہ موصوف کی رحلت سے شیعیان کشمیر کے دینی حلقوں میں زبردست خلا ء پیدا ہوا جو پُر نہیں ہوسکتا۔ دینی معاملات میں مرحوم کی بے باکی، قوت فیصلہ اور اپنے موقف پر ثابت قدمی مرحوم کے سیرت و کردار کا وہ منفرد پہلو ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انجمن شرعی شیعیان نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبرجمیل کی دعا کی۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram