انجمن شرعی شیعیان زون جڈی بل کا کنوینشن اوقاف بلڈنگ گاسی یار میں منعقد

تنظیم کے بنیادی نصب العین اقامت دین کی عمل آوری کیلئے اراکین کا تجدید عزم

  • News Code : 854756
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان زون جڈی بل کا یک روزہ کنوینشن اوقاف بلڈنگ گاسی یار جڈی بل میں تنظیم کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر؛ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان زون جڈی بل کا یک روزہ کنوینشن اوقاف بلڈنگ گاسی یار جڈی بل میں تنظیم کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کنوینشن میں زون جڈی بل کے تمام تنظیمی اراکین و عاملین کے علاوہ نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ کنویشن میں تنظیم کی سابقہ کارکردگیوں کا جائز ہ لیا گیا اور اراکین کے احساسات پر مبنی آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اراکین نے نجمن شرعی شیعیان کی 6 سو سالہ تابناک تاریخ کی ورق گردانی کرتے ہوئے واضح کیا کہ تنظیم بنیادی طور پر ایک تبلیغی مشن اور تحریک ہے، جس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی بدولت کشمیر سے لیکر گلگت بلتستان اور تبت میں مسلک شیعہ کی داغ بیل پڑ گئی۔ انتہائی حوصلہ شکن حالات اور جبرو استبداد کے طویل ادوار میں بھی کشمیر میں مسلک شیعہ کے تحفظ کے تقاضے پورا کئے۔اس مشن اور تحریک کی حفاظت شیعیان کشمیر کا ایک شرعی فریضہ ہے۔ کنوینشن میں تنظیمی مشن کو جاری و ساری رکھنے کیلئے مالی ذرایع کو وسعت دینے کیلئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے۔اراکین نے آغا صاحب رہائش گاہ پر NIA کی طرف سے حالیہ چھاپے اور اہل خانہ کو دن بھر یرغمال بنانے کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک با عزت گھرانے اور دینی منصب پر فائز رہنما کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ اپنے صدارتی خطاب میں تنظیم سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اراکین پر واضح کیا کہ ملت کے جتماعی مفادات اورامورات مسلمین اقامت دین کا جُز لاینفک ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کا آئین اساسی ن ہی امورات پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن شرعی شیعیان کسی بھی طرح کے حالات میں بھی اپنے نصب العین کی عمل آوری کیلئے کوشاں رہے گی۔ مظلومین کے ساتھ ہمدردی اور ظلم و ظالم کے خلاف احتجاج، غیر شرعی قوانین کو مسلمانوں پر نافذ کرنے کے خلاف علمی اور فکری سطح پر مزاحمت ہمارے اسلاف علمائے دین کی روش رہی س سے تنظیم کسی بھی قیمت پر انحراف نہیں کرے گی۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے کہا کہ ریاستی عوام کی تحریک آزادی مراعات یا حکومت سازی کی لڑائی نہیںبلکہ سوا کروڑ انسانوں کے سیاسی مستقبل کا سوال ہے، جس کو طاقت و تشدد یا مراعاتی حربوں سے دبایا نہیں جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram