امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنا ایرانی تیل کے خریداروں کیلئے فائدہ مند

امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنا ایرانی تیل کے خریداروں کیلئے فائدہ مند

ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنے سے ہندوستان سمیت ایرانی تیل کے خریدار ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی اداروں کو عالمی مارکیٹوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممالک کی معیشت پر اثرات کے نتائج کے بارے میں پہلے ہی خبردار کر چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایران سے تیل کی خریداری کے معاملے میں بڑی طاقتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ہندوستان سمیت دنیا کے آٹھ ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے مستثنی قرار دے دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram