افغان حکومت اور فوج کے پاس دہشت گردوں سے نمٹنے کی پوری توانائی ہے:افغان وزارت دفاع کے ترجمان

  • News Code : 859953
  • Source : irib.ir
Brief

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے خبر رساں ایجنسی تسنیم سے گفتگو کے دوران کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کو افغانستان میں دہشت گردی کا دائرہ پھیلنے پر تشویش ہے وہ افغان فوجیوں کی ٹریننگ اور انہیں ہتھیار فراہم کر کے افغان فوج کی تقویت کر سکتے ہیں-

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور فوج کے پاس دہشت گردوں سے نمٹنے کی پوری توانائی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ افغان فوجیوں کو صرف ہتھیاروں اورفوجی ساز و سامان کی ضرورت ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram