افغانستان کے سفیر کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

افغانستان کے سفیر کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغانی سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے بالخصوص افغانستان میں قیام امن اور دو طرفہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram