افغانستان کے بگرام ہوائی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں.
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بگرام کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم مسلح افراد نے بگرام ہوائی اڈے پر فائرنگ کردی جس میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد دیگرزخمی ہوگئے - ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے - بگرام ہوائی اڈہ افغانستان کے اہم ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جو کابل سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس ہوائی اڈے پر امریکا اور دیگر ملکوں کے جنگی طیارے اور ٹرانسپورٹ طیارے تعینات ہیں -
.......
/169