افغانستان میں طالبان دہشتگردوں کی ہلاکت جاری

افغانستان میں طالبان دہشتگردوں کی ہلاکت جاری

افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں 18 افغان فوجی اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 25 طالبان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں 18 افغان فوجی اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 25 طالبان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔فراہ کے ضلع بالا بلوک میں افغان فوجی ، طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلیے جمع ہو رہے تھے کہ اچانک وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں 18 فوجی ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے بعد طالبان اور فوج میں شدید لڑائی ہوئی جس میں 25 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام اور عراق سے داعش دہشت گردوں کو بھی افغانستان میں منتقل کررہا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram