افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 36 طالبان ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 36 طالبان ہلاک

افغانستان کی آرمی نے صوبہ بغلان میں زمینی و فضائی آپریشن کے نتیجے میں کئی اہم اور سینئرکمانڈروں سمیت 36 طالبان کو ہلاک اور 12 دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی آرمی نے صوبہ بغلان میں زمینی و فضائی آپریشن کے نتیجے میں کئی اہم اور سینئرکمانڈروں سمیت 36 طالبان کو ہلاک اور 12 دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان ملٹری کے شاہین کور کے جاری بیان کے مطابق شمالی صوبہ بغلان کے علاقوں شش کاپی‘ لار خابی اورڈھنڈ شہاب الدین میں طالبان کیخلاف افغان فوج نے زمینی وفضائی آپریشن کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہالک ہونے والے سینئر طالبان کمانڈروں میں قادر، قاری خالد، ملا ابراہیم، قاری ظاہر، غازی ملنگ اور ملا حدیفہ جلال آبادی شامل ہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram