افغانستان میں ساٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت

  • News Code : 830058
  • Source : dawnnews
Brief

افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں ساٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار، کاپیسا، خوست، غزنی، لوگر، قندھار، اروزگان، قندوز، فاریاب، سرپل، بدخشاں اور ہلمند صوبوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں داعش کے چار دہشت گردوں سمیت اکیاون دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں-

صوبہ غور کے گورنرہاؤس کے ترجمان عبدالحئی خطیبی نے کہا ہے کہ فیروز کوہ کے علاقے میں فضائیہ کی کارروائی میں داعش کے پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-

انھوں نے کہا کہ اس فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں داعش کے تین کمانڈر بھی شامل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram