افغانستان میں درجنوں داعشی دہشتگرد، طالبان ہلاک

افغانستان میں درجنوں داعشی دہشتگرد، طالبان ہلاک

افغان سیکورٹی اداروں نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں طالبان اور داعشی عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں افغانستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پندرہ داعشی عناصر صوبہ ننگرہار کے شہر خوگیانی میں جاری فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے۔

افغان سیکورٹی فورس نے جنوبی صوبے ہلمند کے شہر نادعلی اور لشکر گاہ میں بھی انجام پانے والی الگ الگ کاروائیوں میں بیس طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
پانچ طالبان صوبہ غزنی کے شہر اندر میں اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ دہشت گردانہ کارروائی کے لیے بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو وقت سے پہلے ہی پھٹ گیا۔
ادھر افغانستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مشرقی صوبے لغمان کے شہر دولت شاہ میں پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کی کارروائی میں چار طالبان کمانڈر مارے گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے طالبان کمانڈروں کے نام مولوی جنت گل، قاری ذبیح اللہ، قاری مطیع اللہ اور ملا محمد نبی بتائے جاتے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram