افغانستان میں بم دھماکہ،17 شہری ہلاک و زخمی

  • News Code : 847825
  • Source : ریڈیوتھران
Brief

افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں ایک رہائشی مکان میں دھماکے سے تیرہ افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ایک سیکورٹی عہدیدار محمد نعیم نے ہفتے کو اس خبرکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گھر کے لوگ ایک بم کو دوسری جگہ منتقل کررہے تھے اور اسی دوران وہ دھماکے سے پھٹ گیا - افغانستان کے مذکورہ سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مرنے والے تیرہ افراد میں دس بچے شامل ہیں - صوبہ فاریاب کے سیکورٹی افسر نے بتایا کہ پہلے یہ خبردی گئی تھی یہ دھماکہ مارٹرگولے سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے لیکن تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ بم کے قبل از وقت پھٹ جانے کے نتیجے میں ہوا -
افغانستان سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ صوبہ غور کے شہر چہار سدہ میں طالبان کا خود ساختہ گورنر ملا نیک محمد افغانستان کی فضائیہ کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے- اس کارروائی میں طالبان کے پانچ خفیہ ٹھکانوں کا بھی پتہ لگاکر انہیں نابود کردیا گیا -

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram