افغانستان میں آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں مزید 104طالبان ہلاک و زخمی

  • News Code : 842506
  • Source : uririb
Brief

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں مزید 77 طالبان ہلاک جبکہ27 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں مزید 77 طالبان ہلاک جبکہ27 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ امریکی فوج نے افغانستان میں داعش کے امیر ابوصیاد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے جنگی طیاروں کی مدد سے ننگرہار، کنڑ، نورستان، کپیسا، پکتیکا، لوگر اور دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 77طالبان ہلاک جبکہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا ہے۔ ادھر افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے11جولائی کو صوبہ کنڑ میں فضائی حملے میں افغانستان میں داعش کے امیر ابوصیاد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram