افغانستان بھارت کی چالوں پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ معاملات بگاڑ رہا ہے

  • News Code : 830477
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

معروف تجزیہ نگار اور افغان امور کے ماہر نے پاکستانی سفارتکاروں کو کابل میں حراست لینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت بھارت کی چالوں پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ معاملات کو بگاڑ رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معروف تجزیہ نگار اور افغان امور کے ماہر نے پاکستانی سفارتکاروں کو کابل میں حراست لینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت بھارت کی چالوں پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ معاملات کو بگاڑ رہا ہے۔

معروف تجزیہ نگار اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت کی چالوں پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ معاملات کو بگاڑ رہا ہے، پاکستان میں موجود افغان سفارتکاروں کو کبھی تنگ نہیں کیا گیا تاہم افغانستان میں موجود پاکستانی قونصل خانے شروع دن سے مشکلات کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کابل میں تعینات پاکستان کے سفیر قاضی ہمایوں سفارتخانے پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے جبکہ ایک اہلکار کو مار دیا گیا تھا۔

رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسے واقعات کا سبب وہاں کی کمزور حکومت کے علاوہ وہاں موجود وار لارڈز ہیں، اس کے علاوہ این ڈی ایس میں موجود پرانے کمیونسٹ بھی ایسی وارداتوں کا سبب ہیں جن کے خیال میں افغانستان کے حالات کا ذمہ دار پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکار دوسرے ملک میں مہمان ہوتے ہیں، ان کے تحفظ کی ذمہ داری متعلقہ ملک کی ہوتی ہے، چہ جائیکہ اس ملک کی خفیہ ایجنسی سفارتکاروں کو اغوا کر لے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے معاملات خراب ہوں گے اور پاکستان پر دباو بڑھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram