افغانستان؛ ننگرہار میں خودکش حملہ، ۱۵ افراد جانبحق

افغانستان؛ ننگرہار میں خودکش حملہ، ۱۵ افراد جانبحق

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک خود کش دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک خود کش دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 صوبائی حکومت کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ یہ حملہ جلال آباد میں اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ ایک صوبائی عہدیدار کے جنازے میں شریک تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سوگواروں کے مجمع میں داخل ہو کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے البتہ ننگرہار میں کچھ عرصے سے طالبان کے ساتھ ساتھ داعش کی سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم چودہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پچھلے ایک ہفتے کے اندر افغانستان میں دہشت گردی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کابل میں تبیان کلچرل سینٹر کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے میں چالیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram