افغانستان؛ میرزا ولنگ پر ایک بار پھر طالبان کا قبضہ، افغان حکومت بے دخل

  • News Code : 860167
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

شمالی افغانستان کے علاقے میرزا ولنگ پر ایک بار پھر طالبان نے قبضہ کرکے افغان حکومت کو بے دخل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی افغانستان کے علاقے میرزا ولنگ پر ایک بار پھر طالبان نے قبضہ کرکے افغان حکومت کو بے دخل کردیا ہے۔

 شمالی افغانستان میزاولنگ پر ایک بار پھر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

صوبہ سرپل کے عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات میرزاولنگ پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کے مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔

سرپل کے صوبائی کونسل کے سربراہ «محمدنور رحمانی» کا کہنا ہے کہ مزید علاقوں کی طرف طالبان کی پیشقدمی جاری ہے۔

رحمانی کا کہنا ہے کہ حکومتی سیکیورٹی فورسز کی حکمت عملی کی کمزوری کی وجہ سے طالبان میرزاولنگ پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئےہیں۔

چند روز پہلے پکتیا کے صوبائی پولیس کمانڈر نے کہا تھا کہ جانی خیل شہر میں پولیس کے علاوہ اعلیٰ سیکورٹی فورسز کو تعیینات نہ کیا گیا تو ایک بار پھر شہر طالبان کے قبضے میں جا سکتا ہے۔

طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد» کا کہنا ہے کہ میرزا ولنگ اب مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں ہے اور سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر اور کمانڈ سینٹر کا کنٹرول سنبھالا گیا ہے۔

دوسری طرف افغان حکام نے کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

حال ہی میں  شمالی اور جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے اور چند دونوں کے مختصر عرصے میں صوبہ غور کے علاقے «تیوره»، صوبہ سرپل کے علاقے «کوهستانات»، اور صوبہ فاریاب کے علاقے «لولاش» پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram