افغانستان؛ امریکی فضائیہ کی اسکول پر بمباری، متعدد شہری جانبحق اور زخمی

  • News Code : 842414
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں امریکی فضائیہ کی رہائشی مکانات اور گرلز اسکول پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں امریکی فضائیہ کی رہائشی مکانات اور گرلز اسکول پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ نے ملک کے شمال میں واقع صوبہ قندوز کے علاقے بندر خان آباد میں رہائشی مکانات اور ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغان حکومت تاحال اس حملے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد بتانے سے قاصر رہی ہے تاہم ترجمان افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں زیادہ تعداد میں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے اورتلاقی اور دوبلولہ علاقوں میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس کے سبب متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکیوں کی جانب سے گزشتہ سال ایک فوجی کی ہلاکت پر انتقامی کارروائی میں کم سے کم 36 شہری جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram