اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا بیان

  • News Code : 853531
  • Source : uririb
Brief

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بیان میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کرنے، انسان دوستانہ امداد کی فراہمی اور بےگھر ہونے والوں کی بحالی کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوع پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حکومت میانمار کے مجرمانہ اور تشدد آمیز اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ راخین کے مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد کے لیے اسلامی ملکوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی دنیا میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایران، پاکستان، انڈونیشیا اور ملائیشیا نے اس معاملے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram