اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ ہند کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کا احتجاجی مظاہرہ

اسرائیل اور بھارت کی موجودہ سرگرم دوستی اسلام اور مسلم دشمنی پر استوار:آغا حسن

 اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ ہند کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے ملت فلسطین پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور دنیائے اسلام کے خلاف صہیونی مملکت کی گھناونی سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بھارت اسرائیل رشتوں میں موجودہ گرم جوشی کو افسوسناک قراردیا۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے دورہ بھارت اور حکومت ہند کی طرف سے موصوف کی مثالی مہمان نوازی کے خلاف قصبہ بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے نماز جمعہ کے بعد تنظیم کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں احتجاجی جلوس برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مظاہرین بھارت اسرائیل دوستی اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی بھارت آمد کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مین چوک بڈگام میں جمع ہوئے جہاں اسرائیلی وزیر اعظم کے پتلے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔مین چوک بڈگام میں احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے ملت فلسطین پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور دنیائے اسلام کے خلاف صہیونی مملکت کی گھناونی سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بھارت اسرائیل رشتوں میں موجودہ گرم جوشی کو افسوسناک قراردیا ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے دورہ بھارت اوربھارت اسرائیل دوستی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آغا حسن نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی غیر BJP سرکار نے صہیونی مملکت کے انسانیت کُش جرائم کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ رشتوں کو کوئی اہمیت نہیں دی تاہم جب سے مودی سرکار بر سر اقتدار آئی تو اسرائیل کے ساتھ رشتوں میں ایک نئی جہت اور نکھار دیکھنے کو ملاہے جس کی بنیادی وجہ صہیونی مملکت اورموجودہ برسراقتدا فرقہ پرست جماعت کے اسلام اور مسلم دشمن عزائم میں یکسانیت کا عنصر ہے۔آغا حسن نے کہا کہ مظلوم ملت فلسطین کے قاتل ، مسلمانوں کے قبلہ اول کے غاصب اور ریاستی دہشتگردی کی بدترین علامت اسرائیلی وزیر اعظم کاعدم تشدد کے پیامبر مہاتما گاندھی کی سرزمین پر غیر معمولی استقبال اور بھارت اسرائیل رشتوں میں موجودہ جہت انسانیت دوستی کے حوالے سے ہندوستان کی قدیم روایات کے سراسر منافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اسرائیل کے ساتھ رشتوں کو ایک نئی جہت دیکر ملت اسلامیہ کے جذبات کو بری طرح ٹھیس پہنچا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram