آغا سید محمد فضل اللہ کے انتقال پر حوزہ علمیہ باب العلم کا تعزیتی پیغام

آغا سید محمد فضل اللہ کے انتقال پر حوزہ علمیہ باب العلم کا تعزیتی پیغام

حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے تمام اساتیذ،طلاب اور کارمندان مصیبت کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین و پسماندگان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کشمیر کے نامور عالم دین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی کے انتقال پر کشمیر کے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جو درج ذیل ہے:

حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی کی وفات پوری ملت کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ آغا صاحب کی رحلت ایک صدمۂ عظیم ہے۔ حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام اس صدمے پر تمام ملت اسلامیہ، خاندان موسوی الصفوی مرحوم کے فرزندان، برادران اور جملہ اقرباء بالخصوص فرزند دلبند آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی و مدیر اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ نجف اشرف جانے سے پہلے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے طالبعلم تھے۔
حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے تمام اساتیذ،طلاب اور کارمندان مصیبت کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین و پسماندگان کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور مرحوم کے بلند درجات ، جنت نشینی اور لواحقین و پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہیں۔
منجانب اساتیذ، طلاب و کارمندان
حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کشمیر
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram