آغا سید محمد فضل اللہ کی رحلت شیعیان کشمیر کیلئے ناقابل تلافی زیاں ہے: آغا سید حسن

آغا سید محمد فضل اللہ کی رحلت شیعیان کشمیر کیلئے ناقابل تلافی زیاں ہے: آغا سید حسن

آغا سید حسن نے جید عالم دین حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی رحلت تشیعیان کشمیر کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خاتون جنت، سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پاک کی پیروی کو ایک صالح معاشرے کی تشکیل اور سماجی بدعات کے سدباب کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سماج یا معاشرے کے بناو بگاڑ میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے اور خواتین جس قدر بااخلاق، دوراندیش اور فرض شناس ہوں اُس قدر اصلاح معاشرے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ موجودہ مہذب اور ترقی یافتہ دنیا ابھی تک خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔اسلام نے عورت کے تحفظ کیلئے جس ضابطے کا تعین کیا ہے اگر دنیا اُس پر عمل پیرا ہونے کیلئے آمادہ ہوجائے تو یقینی طور پر صنف نازک کے مقام اور منزلت اور تحفظ کے تقاضے پورا کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جناب فاطمہ الزہراؑ کی سیرت صرف خواتین ملت کیلئے ہی مشعل راہ نہیں بلکہ ہر قوم و ملت کی خواتین آپؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر اپنی عظمت اور مقام و منزلت کو بحال کرواسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیرت زہراؑ اسلام کی سربلندی کی ایسی تربیت گاہ ہے جو رہتی دنیا تک اسلام کی سربلندی کیلئے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔
آغا سید حسن نے جید عالم دین حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی رحلت تشیعیان کشمیر کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس موقعہ پر مرحوم کے بلند درجات اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram