شیخ الازہر کی فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید/اسماعیل ہنیہ نے شیخ الازہر کے مؤقف کو شجاعانہ اور تاریخی قراردیا

شیخ الازہر کی فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید/اسماعیل ہنیہ نے شیخ الازہر کے مؤقف کو شجاعانہ اور تاریخی قراردیا

مصر کی یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے فلسطین تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے فلسطین تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے شیخ الازہر کے مؤقف کو شجاعانہ اور تاریخی قراردیا ہے۔ احمد الطیب نے اس سے قبل امریکہ کے صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی وجہ سے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات منسوخ کردی تھی ۔ امریکہ کے نائب صدر اور شیخ الازہر کے درمیان ملاقات 20 دسمبر کو ہونا طے تھی جسے امریکی صدر کے بیت المقدس کے فیصلے کے بعد منسوخ کردیا گيا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram