پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے 2 اہم وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

  • News Code : 871327
  • Source : express
Brief

پاکستان کے علاقہ سوات میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 اہم وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ وہابی دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقہ سوات میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 اہم وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ وہابی دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے جہان آباد میں سکیورٹی فورسز نے خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کیا۔ تو وہاں موجود دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس پر سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 اہم وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور اس دوران ان کے 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اسدعرف انس اور وہاب کے ناموں سے ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو مالاکنڈ میں دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ٹریس کیا جارہا تھا اور اداروں کو دونوں دہشت گردوں کے افغانستان سے سوات آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی اور موثر سکیورٹی ہونے کی وجہ سے دونوں دہشت گردوں کو خفیہ ٹھکانے سے ٹریس کیا گیا جو مقابلے میں مارے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram