بابری مسجد کی شہادت کو 25 برس مکمل

  • News Code : 871325
  • Source : dawnnews
Brief

ہندوستان کی سیاست پر سنگین اثرات مرتب کرنے والے بابری مسجد تنازعے میں حق ملکیت کے مقدمے کی حتمی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہونی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر عدالت نے آٹھ فروری 2018ء تک کے لیے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سیاست پر سنگین اثرات مرتب کرنے والے بابری مسجد تنازعے میں حق ملکیت کے مقدمے کی حتمی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہونی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر عدالت نے آٹھ فروری 2018ء تک کے لیے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔یہ مقدمہ بھارتی عدلیہ کی تاریخ میں پیچیدہ ترین مقدمات میں سے ایک ہے۔ بابری کی شہادت کو آج یعنی 6 دسمبر کو 25 برس پورے ہونے پر سب کی نگاہیں عدالت عظمی پر لگی تھیں۔مقدمے میں بابری مسجد کے حق ملکیت کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر چار دیوانی مقدمات میں مجموعی طور پر 13اپیلوں پر چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس عبدالنظیر پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram