حضرت فاطمہ زہرا(س)کی ولادت با سعادت مبارک ہو

  • News Code : 818679
  • Source : urduirib
Brief

دختر رسول صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پورا اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و سرور ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے موقع پرآج پورے ایران میں جشن کا سماں ہے، ہر طرف لوگ جشن منا رہے ہیں اور جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-

ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں دسیوں ہزارعاشقان اہل بیت عصمت و طہارت فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور حضرت فاطمہ معصومۂ قم سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں موجود ہیں اور بی بی دو عالم کی ولادت با سعادت کا جشن منا رہے ہیں-

محفل میلاد کے مرکزی اجتماعات بھی مشہد مقدس اور قم المقدسہ میں جاری ہیں جبکہ دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی جشن کا اہتمام کیا گیا ہے-

عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے گوشہ و کنار سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ شہزادی کونین کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جگہ جگہ جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے-

دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ سال قبل پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے بیت الشرف میں اس دنیا میں تشریف لائیں-

شہزادی کونین اعلی الہی اور انسانی کمالات و فضائل کی حامل تھیں- آپ کی الہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے-

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت پر ایران اور دیگر ملکوں میں یوم مادر اور یوم خواتین بھی منایا جاتا ہے- اس مبارک موقع پر سحرعالمی نیٹ ورک اپنے تمام ناظرین، سامعین اور چاہنے والوں کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram