کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ

کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق 4 دہشتگردوں نے انٹرنیشنل ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ہوٹل کے گرد اپنی پوزیشنز سنبھال لی ہیں اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔بتایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے کچھ لوگوں کو یرغمال بھی بنالیا ہے ۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram