۱۲ خواتین کی جانب سے صہیونی ریاست کے سربراہان پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد

۱۲ خواتین کی جانب سے صہیونی ریاست کے سربراہان پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد

اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ اور ’اسرائیل ٹائمز‘ نے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو کے ترجمان کے ذریعے ۱۲ خواتین جنسی ہراسگی کا شکار ہوئیں جن میں سے دو خواتین ’سیلازر‘ اور ’شینڈی رائس‘ نے اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ کے نامہ نگار سے گفتگو میں اس راز کو فاش کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، نیویارک کے سنیٹ انتخابات کی امیدوار جولیا سیلازر (Julia Salazar) نے صہیونی وزیر اعظم کے ترجمان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ کییس (David Keyes) نے انہیں جنسی آزار و اذیت کا نشانہ بنایا۔
صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ترجمان ڈیوڈ کییس کے ذریعے جولیا سیلازر کو جنسی ہراسگی کا شکار بنائے جانے کی خبر عام ہونے کے بعد مزید ۱۱ خواتین نے بھی اقرار کیا ہے کہ انہیں بھی ڈیوڈ کییس نے جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ اور ’اسرائیل ٹائمز‘ نے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو کے ترجمان کے ذریعے ۱۲ خواتین جنسی ہراسگی کا شکار ہوئیں جن میں سے دو خواتین ’سیلازر‘ اور ’شینڈی رائس‘ نے اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ کے نامہ نگار سے گفتگو میں اس راز کو فاش کیا ہے۔
رائس نے ٹویٹر پر بھی اعلان کیا ہے کہ ڈیوڈ کییس نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔
اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ڈیوڈ کییس حالیہ دنوں مبینہ ۱۰ خواتین کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں اور انہیں رشوت دے کر خاموش رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
مزید رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کے ترجمان نے ان خواتین کو معافی نامے بھی ایمیل کئے ہیں جنہیں انہوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور یہ ایمیلز اسرائیل ٹائمز اخبار کے ہاتھ بھی لگ گئے ہیں۔
ڈیوڈ کییس نے ان تمام ثبوتوں کے باوجود ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب باتیں ان پر محض الزامات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram