یونیسکو میں عرب ممالک کا صہیونی ریاست کے ساتھ خفیہ سمجھوتہ: اسرائیلی اخبار

 یونیسکو میں عرب ممالک کا صہیونی ریاست کے ساتھ خفیہ سمجھوتہ: اسرائیلی اخبار

اسرائیلی اخبار کے مطابق عرب ممالک کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو میں اسرائیل کا ساتھ دے ہوئے ایک خفیہ سمجھوتہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عبرانی زبان کے اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل یونیسکو میں مقبوضہ فلسطین سے متعلق تجاویز پر رائے شماری ملتوی کروانے میں عرب ممالک کو پہلی بار اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب اور فلسطینی حلقوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر رائے شماری آنے والے دنوں میں ہونا تھی مگر یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل ان تجاویز پر رائے شماری ملتوی کرانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور عرب ممالک کو قائل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ رائے شماری اب آئندہ اکتوبر پر ملتوی کر دی گئی ہے۔
عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان ایک خفیہ سمجھوتہ بھی طے پایا ہے کہ ’یونیسکو‘ میں تجاویز پر رائے شماری ملتوی کرانے کے عرصے کے دوران اس موضوع پر ذرائع ابلاغ میں کسی قسم کی لابنگ نہیں کی جائے گی اور عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ اس پر خاموش رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram