یمن میں اسکول بچوں پر سعودی جارحیت کے خلاف حزب اللہ کا رد عمل

یمن میں اسکول بچوں پر سعودی جارحیت کے خلاف حزب اللہ کا رد عمل

دیگر ممالک کی طرح حزب اللہ لبنان نے کے بیان میں بھی یمن میں اسکول کے بچوں کی بس پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں یمن کے صوبہ صعدہ میں یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی اور امیرکی مشترکہ حملوں کو دہشت گردانہ حملے قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ خطے میں دہشت گردانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر بمباری کرکے 50 بچوں کو شہید اور 77 کو زخمی کردیا۔

عالمی سطح پر سعودی عرب کے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، شام، عراق، ایران اور اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو اسرائیل کی طرح بچوں کا قاتل قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram