اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور

یمن اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے تیار

یمن اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے تیار

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات عبد السلام جابر نے امریکہ اور صہیونی ریاست کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ یمن پر ہر طرح کی جارحیت کا ردعمل انتہائی دردناک ہو گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسپوٹنیک نیوز (sputniknews) نے خبر دی ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات عبد السلام جابر نے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی بحر الاحمر اور خلیج عدن کے بارے میں ہرزہ سرائیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آج وہ اسرائیل نہیں رہا جس کو عالمی میڈیا ایک ناقابل شکست طاقت بنا کر پیش کر رہا ہے بلکہ صہیونی ریاست آج پہلے سے بھی کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
انہوں نے انقلاب یمن کے رہنما عبد الملک الحوثی کے شجاعانہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یمن الحوثی کی قیادت میں اسرائیل کے مزدوروں اور کٹھ پتلیوں کے ساتھ جنگ لڑنے کے بجائے براہ راست صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram