یمنی فوج کا سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ

یمنی فوج کا سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ

یمنی فوج نے صوبے مآرب کے شہر صرواح میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے کئی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں صوبے مآرب میں صرواح کے علاقے الزغن اور المیمنہ سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ادھر جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں نعشاؤ فوجی اڈے کے قریب سعودی فوجیوں کی گاڑی کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں فوجی گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔
ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے منگل کے روز بھی سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں صوبے الجوف میں الاجاشیر میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ جنوبی یمن کے صوبے عدن میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں چھے افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲
       


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram