یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈے کو زلزال دو میزائلوں سے نشانہ بنایا

  • News Code : 848052
  • Source : shafaqna
Brief

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے خب وا لشعف علاقے میں سعودی عرب کے اتحادیوں کے ایک فوجی اڈے کو پوری طرح تباہ کر دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے خب وا لشعف علاقے میں سعودی عرب کے اتحادیوں کے ایک فوجی اڈے کو پوری طرح تباہ کر دیا - اس کارروائی میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک و زخمی بھی ہوئے ہیں- ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ حجہ میں میدی کے شمال میں سعودی اتحادی فوجیوں کی ایک گاڑی کو پوری طرح تباہ کر دیا- یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ ہفتوں میں جیزان و نجران میں سعودی فوجی اڈوں اور چھاؤنیوں پر زبردست حملے کئے ہیں - ان حملوں میں میزائلوں اور توپوں کا استعمال کیا گیا- ان حملوں کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram