یمنی فوج نے تین سعودی جاسوسی طیاروں کو سرنگوں کر دیا

یمنی فوج نے تین سعودی جاسوسی طیاروں کو سرنگوں کر دیا

یمنی ذرائع نے اس ملک میں تین سعودی جاسوس طیاروں کی سرنگونی کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی سرکاری فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے سعودی عرب سے ملحقہ علاقوں میں تین سعودی جاسوس طیاروں کو مار گرایا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق یمنی فوج نے الضبیرہ اور العمدان دیہاتوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور اس کارروائی کے دوران سعودی عرب کے تین جاسوس طیاروں کو بھی سرنگوں کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی یلغار کے آغاز سے تاحال کئی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مارگرایا ہے۔

یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں کئی سعودی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور جیزان میں کئی حفاظتی ٹاوروں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram