ہفتوں تلاش و جستجو اور فوجی کاروائیوں کے بعد صہیونی رژیم کے ہاتھوں غزہ کا ہیرو شہید+ تصاویر

ہفتوں تلاش و جستجو اور فوجی کاروائیوں کے بعد صہیونی رژیم کے ہاتھوں غزہ کا ہیرو شہید+ تصاویر

صہیونی رژیم نے ہفتوں تلاش و جستجو اور مسلسل فوجی کاروائیاں جاری رکھنے کے بعد آخرکار فلسطینی مجاہد احمد نصر جرار کو شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے جنین کے قریبی علاقے الیامون میں گزشتہ روز فلسطینی مجاہد احمد نصر جرار کی شہادت کی خبر دی ہے۔

صہیونی ریاست نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی رابی(خاخام) رازییل شیفاح کو ہلاک کرنے والے فلسطینی جوان احمد نصر جرار کو ایک مسلسل کئی دنوں کی تلاش و جستجو اور فوجی کاروائیوں کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ بہادری سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان مجاھد احمد نصر جرار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ شہید جرار پوری فلسطینی قوم کا ہیرو ہے۔ اس کے بہیمانہ قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد نصر جرار نے دشمن کی سفاکیت کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنا خون قوم کی آزادی، عزت وناموس اور مقدسات کے دفاع کے لیے پیش کیا ہے۔ حماس شہید کی اس قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز شہید احمد نصر الجرار کو جنین شہر میں طویل مقابلے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد نصر جرار ایک یہودی آباد ربی کے قتل سمیت کئی دوسری مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

............

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram