ٹرمپ کا شاہ سلمان کے نام نیا حکم جاری

ٹرمپ کا شاہ سلمان کے نام نیا حکم جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے نام نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کے سلسلے میں قطر کے ساتھ خصومت ختم کردینی چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے نام نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کے سلسلے میں قطر کے ساتھ خصومت ختم کردینی چاہیے۔ امریکی صدر نے سعودی عرب کے بادشاہ پر زوردیا ہے کہ وہ قطر کے ساتھ عداوت کو ختم کریں اور ایران کے خۂاف تمام عرب ممالک کو متحد کرنے کی کوشش کریں۔ قطر کے ساتھ خصومت ختم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ کےجواب کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان خصومت کا اصلی سبب بھی امریکی صدر ہی ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram