مقتدیٰ صدر اور ہادی العامری کے درمیان مذاکرات، گرینڈ الائنس کے قیام کا فیصلہ

مقتدیٰ صدر اور ہادی العامری کے درمیان مذاکرات، گرینڈ الائنس کے قیام کا فیصلہ

عراق کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے والے دو بڑے سیاسی اتحادوں کے درمیان گرینڈ الائنس کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گرینڈ الائنس کے قیام کا فیصلہ سائرون دھڑے کے رہنما مقتدی صدر اور الفتح دھڑے کے سربراہ ہادی العامری کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ مذکورہ دونوں اتحادوں نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔
دوسری جانب عراقی وزیر اعظم نے ملک میں دوبارہ پارلیمانی انتخابات کے امکان کو مسترد کر دیا۔ وزیر اعظم حیدر العبادی نے واضح کیا کہ حکومت اور پارلیمنٹ موجودہ انتخابی نتائج کو منسوخ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے ان لوگوں کو سخت خبردار کیا جو ملک میں حکومت سازی کے لیے جاری سیاسی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بعض عراقی رہنماؤں نے بیلٹ بکسوں سے مختض گودام میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بغداد میں قائم بیلٹ بکسوں کے سب سے بڑے گودام میں اتوار کی شب اچانگ آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں پورا گودام جل کر راکھ ہو گیا تھا۔

عراقی وزیر اعظم کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram