متحدہ عرب امارات کے پائلٹوں نے کی غزہ پر بمباری: اسرائیلی اخبار

متحدہ عرب امارات کے پائلٹوں نے کی غزہ پر بمباری: اسرائیلی اخبار

اسرائیلی اخباروں نے رپورٹ دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پائلٹوں نے اسرائیل میں عسکری تربیت حاصل کرنے کے دوران ایف ۳۵ جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ پر بمباری کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی تجزیہ نگار ’’ایڈی کوہین‘‘ نے جمعرات کو اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: متحدہ عرب امارات کے پائلٹوں نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ پٹی پر بمباری کی ہے اماراتی پائلٹوں نے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جب وہ اسرائیل میں ایف ۳۵ جنگی طیاروں کو چلانے کی ٹریننگ حاصل کر رہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا:’’ کیا دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر ’ضاحی خلفان‘ عرب امارات کے پائلٹوں کی غزہ پٹی میں ایف ۳۵ جنگی طیاروں کے ذریعے تین ہفتے قبل کی گئی بمباری کا انکار کر سکتے ہیں؟



اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ۵ جولائی کو خبر دی تھی کہ متحدہ عرب امارات کے ایک عسکری وفد نے تل ابیب میں ایف ۳۵ امریکی جنگی طیارے کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔
i24News نے اس بارے میں اپنی رپورٹ کے دوران کہا تھا کہ اماراتی عسکری وفد کا دورہ اسرائیل ایف ۳۵ امریکی جنگی طیاروں کی ٹریننگ اور ان کی خریداری کی غرض سے تھا۔
خیال رہے کہ ایف ۳۵ جنگی طیارہ امریکہ کا پیشرفتہ ترین جنگی طیارہ ہے جو اسرائیل نے ۲۰۱۷ میں امریکہ سے خریدا اور اب اسرائیل اسے عرب ریاستوں کو فروخت کرنے کی کوشش میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram