لبنان کے وزیر خارجہ: سعد حریری کی وطن واپسی لبنان کی ترجیحات میں شامل

  • News Code : 866995
  • Source : mehrnews
Brief

لبنان کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں مستعفی ہونے والے لبنانی وزير اعظم سعد حریری کی وطن واپسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی وزير اعظم کی لبنان واپسی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نےمصری اخبار الاہرام کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب میں مستعفی ہونے والے لبنانی وزير اعظم سعد حریری کی وطن واپسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی وزير اعظم کی لبنان واپسی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس نے کہا کہ اگر لبنانی وزیر اعظم اور اس کے خاندان کو سعودی عرب نے وطن واپس آنے کی اجازت نہ دی تو اس صورت میں لبنان اگلا قدم اٹھائے گا اور سکیورٹی وکنسل میں سعودی عرب کے خلاف شکایت درج کرائی جائے گي۔
لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ لبنانی وزیر اعظم کا استعفی مشکوک ہے اور اس ميں سعودی عرب کے دباؤ کو رد نہیں کیا جاسکتا تاریخ میں ایسی کوئي مثال نہیں کہ کسی وزير اعظم نے ملک سے باہر جاکر استعفی دیا ہو۔ اس نے کہا کہ لبنان کے صدر میشل عون نے بھی آئین کے مطابق عمل کرتے ہوئے سعد حریری کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب کو لبنان کے داخلی مسائل میں مداخلت کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram