لبنانی وزیر اعظم : لبنان میں حزب اللہ امن و ثبات کا باعث

لبنانی وزیر اعظم : لبنان میں حزب اللہ امن و ثبات کا باعث

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو میں حزب اللہ لبنان کو لبنان میں امن و ثبات کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حزب اللہ لبنان کا مقابلہ کرنے کا کوئي ارادہ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو میں حزب اللہ لبنان کو لبنان میں امن و ثبات کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حزب اللہ لبنان کا مقابلہ کرنے کا کوئي ارادہ نہیں ہے۔ سعد حریری نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ، لبنان کی ایک اہم سیاسی تنظیم ہے جو ملک میں امن و ثبات کا سبب ہےاور میرا حزب اللہ کامقابلہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ سعد حریری نے کہا کہ وہ لبنان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلاف سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے۔ سعد حریری نے کہا کہ سعودی عرب نے براہ راست لبنان میں مداخلت کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ اور وہ عرب ممالک اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram