قطری وزیر خارجہ کا ایران کی امداد پر اظہار تشکر

قطری وزیر خارجہ کا ایران کی امداد پر اظہار تشکر

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کو اپنے ہمسایوں کی طرف سے ناکہ بندی کا سامنا ہوا مگر ایران نے قطری قوم کو نقصان پہنچانے یا انھیں بھوکا رکھنے کے لئے اس صورتحال سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطری وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے قطر کو درپیش بحران سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی اس نے ہمارے عوام کو بھوکا رکھنے کا کوئی اقدام کیا.

یہ بات 'محمد بن عبدالرحمان آل ثانی' نے قطر کے سرکاری ٹی وی کے پروگرام حقیقت میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے قطری بحران کو قطری قوم کے خلاف استعمال نہیں کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ قطر کو اپنے ہمسایوں کی طرف سے ناکہ بندی کا سامنا ہوا مگر ایران نے قطری قوم کو نقصان پہنچانے یا انھیں بھوکا رکھنے کے لئے اس صورتحال سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا.

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور قطر سیاسی لحاظ سے بعض علاقائی مسائل پر اختلاف رائے رکھتے ہیں تاہم ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں.

یاد رہے کہ قطر اور اس کے پڑوسی عرب ممالک کے درمیان کشیدگی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram