فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے

فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے

القدس بریگیڈکے ترجمان نے کہا ہےکہ القدس بریگیڈ کے کارکنان فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس بریگیڈ کے ترجمان’’ ابو حمزہ‘‘ نے غزہ میں ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جہاد اور القدس بریگیڈ مسلح جدو جہد کا دفاع کرے گی اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ القدس بریگیڈ کے کارکنان نے جماعت کے نئے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قوم دشمن سے آزادی تک جدو جہد جاری رکھے گی اسلامی جہاد اور القدس بریگیڈ فلسطین کی ایک ایک انچ کو دشمن سے آزاد کرانے کے لیے مسلح جہاد جاری رکھے گی۔

ابو حمزہ نےمزید کہا کہ اسلامی جہاد کے سبکدوش ہونے والے رہ نما رمضان عبداللہ شلح کی خدمات اور جہاد فلسطین کے حوالے سے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ القدس بریگیڈ رمضان عبداللہ شلح کی ہدایت پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram