فلسطین پھر لہو لہان، ۴۰ فلسطینی شہید ۲ ہزار سے زاید زخمی

فلسطین پھر لہو لہان، ۴۰ فلسطینی شہید ۲ ہزار سے زاید زخمی

۱۴ مئی یوم نکبت اور امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کئے جانے کے موقع پر فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں تاحال ۴۰ افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشرقی غزہ میں یوم نکبہ کے مظاہروں میں شریک فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشانہ فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 40 کے شہید اور 2000 زائد زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اس سے قبل آمدہ خبروں میں البریج کیمپ اور بیت لحم میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ اس پہلے فلسطین کی وزارت صحت نے یوم نکبہ کے مظاہروں پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشانہ فائرنگ میں 18 فلسطینی کے شہید اور پانچ سو بارہ زخمی ہونے کی خـبر دی تھی۔

...............

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram