فلسطینی تنظیموں کی ایران پر امریکی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

فلسطینی تنظیموں کی ایران پر امریکی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

فلسطین کی اسلامی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حماس اور جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے اور ایران کے خلاف اس نے تسلط پسندانہ پالیسی کو اپنا رکھا ہے ۔ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی بھر پور حمایت، فلسطینی عوام، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس کی معاندانہ سازشوں کا حصہ ہے ۔ فلسطینی تنظیم حماس نے بھی ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنے تسلط کو مضـوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ لیکن علاقاائی قومیں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب حکمرانوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گی۔ حماس اور جہاد اسلامی نے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ بھر پور ہمدردی کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید کی ہے۔

۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram